پنجاب کی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹیموں نے اپنے فائنل میچز جیت لئے، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو میں بھی پنجاب گولڈ میڈلز جیت لئے
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری سکواش ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائےاورانعاما ت دیے
18دسمبر2024ء۔ بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے پانچویں روزبھی پنجاب کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار ہے، پنجاب نے ابتک78گولڈ میڈلز جیت لئے ہیں،پنجاب کی گرلز ہاکی ٹیم نے فائنل میں سندھ کو باآسانی 16-0سے شکست دے کر گولڈ جبکہ بوائز ہاکی ٹیم نے فائنلمیں خیبرپختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4-2سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے،سکواش بوائز میں پنجاب نے مزید ایک گولڈ اورایک سلورمیڈلاورتائیکوانڈو گرلز میں پنجاب کی زرتاشہ اصغر اور سید اکمل محمود نے گولڈ میڈل جیت لئے ہیں،ٹیبل ٹینس گرلز میں پنجاب کی کلثوم خان نے مزید2گولڈ میڈلز جیت لئے،فٹ بال بوائز میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو ہراکر براؤنز میڈل جیت لیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے بوائز اینڈ گرلز ہاکی، تائیکوانڈو، سکواش، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے دیکھے،ڈی جیسپورٹس پنجاب نے بین الصوبائی قائداعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے اورانعاما ت دئیے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کاگرلز اینڈ بوائز ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو نئی ہاکی اورجوگرز دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ویگر بھی موجود تھے۔