ریاض ( کامران اشرف ) ریاض کرکٹ لیگ 2024 کے فائنل میں ریاض کرسٹل کرکٹ کلب (آر سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس این ایس ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں محمد زاہد نے بہترین کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
ایس این ایس ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 172 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ ریاض کرسٹل کلب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا اور فتح اپنے نام کر لی۔
کپتان سید وقاص طیب نے کامیابی کو اللہ کا کرم اور ٹیم کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور ٹیم کے اتحاد و محنت سے یہ کامیابی ملی ہے۔ نائب کپتان محمد عمر خطاب اور کھلاڑی حمزہ عباس نے بھی ٹیم کے اتحاد اور اچھی کرکٹ کو کامیابی کا راز بتایا۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھی ریاض کرسٹل کلب کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔
سید وقاص طیب ، محمد عمر خطاب، محمد زاہد، حمزہ عباس، محمد عاطف، عمران خان، سلمان زیب، حیدر خان، سرحد، محمد عرفان، محمد برہان، محمد نعیم، محمد سلیم، شہاب خان، فواد خان، اکبر زیب نے آج کے میچ میں بہترین کھیل پیش کیا
ریاض کرکٹ لیگ 2024 کی اس فائنل کامیابی کے بعد ریاض کرسٹل کرکٹ کلب نے اپنے بہترین کھیل اور اتحاد سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔