SUB SPORTS

Home Cricket جدہ میں آئی پی ایل نیلامی: وایبھاو سوریا وانشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر آئی پی ایل کا حصہ بنے

جدہ میں آئی پی ایل نیلامی: وایبھاو سوریا وانشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر آئی پی ایل کا حصہ بنے

by Web Desk

جدہ میں آئی پی ایل نیلامی: وایبھاو سوریا وانشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر آئی پی ایل کا حصہ بنے

جدہ: سعودی عرب نے اپنے پہلے بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کے طور پر  آئی پی ایل میگا نیلامی کی میزبانی کر کے عالمی کرکٹ کے فروغ جانب قدم بڑھادیا ہے۔ اس نیلامی سب سے اہم موڑ تب آیا جب 13 سالہ وایبھاو سوریا وانشی کا تھا، جو بھارتی ریاست بہار کے ایک بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اورطویل چھکوں کے لیے مشہور ہیں۔

سوریا وانشی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہیں راجستھان رائلز نے 131,000 ڈالرز میں میں اپنی ٹیم میں شامل کیا،

راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز نے ان کی خدمات کے لیے مقابلہ کیا، اور آخرکار راجستھان رائلز نے یہ بولی اپنے نام کی۔

ٹاٹا  آئی پی ایل نے ایکس پر لکھا: “واقعی ٹیلنٹ کا موقع سے ملاقات ہوئی۔ 13 سالہ وایبھاو سوریا وانشی، جو اب تک آئی پی ایل میں شامل ہونے والےسب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، راجستھان رائلز کا حصہ بن گئے۔

راجستھان رائلز نے ایکس پر لکھا: “وایبھاو سوریا وانشی، صرف 13 سال کی عمر میں، آئی پی ایل میں شامل ہو گئے!”

You may also like

Leave a Comment