جدہ( سب سپورٹس ) سعودی عرب اپنے پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ کا آغاز کرنے جا رہا ہے اور عالمی کرکٹ مقابلوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ان خیالاتکا اظہار سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل آل سعود نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، جدہ اور ينبع میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔
یہ اعلان سعودی عرب کی میزبانی میں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی میگا نیلامی کے انعقاد کے موقع پر کیا گیا، جس میں بھارت کی ٹی20 لیگکے لیے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے معاہدے کیے۔
جدہ کے عبادی الجوہار اسٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرنس سعود نے کہا: “ہم سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے عالمی سرمایہکاری میں حصہ لینے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، تاکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے ہر سطح پر ترقی کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔“
انہوں نے مزید کہا: “ہماری ایک اہم منصوبہ بندی یہ ہے کہ ہم سعودی عرب میں کرکٹ کو ایک اہم کھیل کے طور پر فروغ دیں اور ساتھ ہی اپنی پیشہورانہ کرکٹ لیگ کا آغاز کریں۔“
پرنس سعود نے سعودی عرب کے کرکٹ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریاض، ینبٰع اور جدہ میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر پرزور دیا۔