SUB SPORTS

Home Cricket پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

by Shahrooz Ahmad

نئی شکل کے ساتھ  قذافی اسٹیڈیم  پاکستان نیوزی لینڈ  اور جنوبی افریقہ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔اپ گریڈڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ کے علاوہ   فائنل بھی منعقد کرے گا۔ پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میںکھیلاجائے گا۔

دوسرا میچ 10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی 12 فروری کو پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ کے علاوہ 14 فروری کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے چار میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کابہترین موقع فراہم کریں گے۔پی سی بی کے لیے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنےدکھانے کا بہترین موقع  میسر آیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔نشریاتی معیار  کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کردی گئیہیں۔ دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے  نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم  میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تعمیر کیا گیا ہے۔براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانےکے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں ۔

You may also like

Leave a Comment