الریاض (کامران اشرف) ریاض کرکٹ لیگ 2024 کے سیمی فائنل میں ریاض کرسٹل کلب (آر سی سی) نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےیونائیٹڈ سٹار کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ آر سی سی نے یونائیٹڈ سٹار کی طرف سے دیے گئے 135 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
میچ کے دوران حمزہ عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کپتان سید وقاص طیب نے اپنی ٹیمکے کھلاڑیوں کو بھرپور مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
سید وقاص (کپتان)، محمد عمر خطاب، محمد زاہد، حمزہ عباس، محمد عاطف، عمران خاں، سلمان زیب، حیدر خاں، سرحد، محمد عرفان، محمد برہان،محمد نعیم، محمد سلیم، شہاب خاں آج کے میچ میں کھیلے ۔
ریاض کرسٹل کلب اور ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے درمیان فائنل میچ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ بے تابی سے اسمقابلے کا انتظار کر رہے ہیں جس میں دونوں ٹیمیں چیمپئن بننے کے لئے بھرپور مقابلہ کریں گی۔