SUB SPORTS

Home Cricket سعودی عرب نے قطر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی

سعودی عرب نے قطر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی

by Kamran Ashraf

سعودی عرب نے قطر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ سعودی عرب نے 134 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں پورا کیا اور تھائی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں سعودی عرب کو پہلے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس جیت کے ساتھ سعودی عرب کواب ٹاپ ٹو میں جگہ بنا کر ریجنل فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

سعودی عرب نے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دوحہ میں تھائی لینڈ کو بیٹنگ کے لئے دعوت دی ۔ تھائی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 133-7 کے اسکور پر محدود رہی، جس میں میچ کے بہترین کھلاڑی زین العابدین کی شاندار بولنگ کا اہم کردار تھا۔

جواب میں، سعودی عرب کا آغاز اچھا نہیں تھا اور واحد کو دوسرے اوور میں صرف چھ رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ فیصل خان نے پچھلے میچ کی طرح جارحانہ بیٹنگ کی اور 34 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سدھارتھ سنکر نے بھی 37 رنز بنائے اور سعودی عرب کو ہدف کی جانب بڑھایا۔
منان علی اور زین العابدین نے ٹارگٹ مکمل کیا اور ٹیم کو جیت دلائی۔ دونوں کھلاڑی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے نوپھون سینامونٹری اور ساراویت مالیوان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

You may also like

Leave a Comment