26
ریاض (کامران اشرف) ریاض کرکٹ لیگ سیزن 2024 کا بڑا مقابلہ جمعہ، 8 نومبر 2024 کو منعقد ہوگا، فائنل میچ میں ریاض کرسٹلز کرکٹ کلب(RCC) اور SNS ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے درمیان شاندار مقابلہ متوقع ہے۔
ریاض کرسٹلز کرکٹ کلب کے کپتان سید وقاص نے اپنے کھلاڑیوں کی تیاری اور پرفارمنس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سب کھلاڑی مکملطور پر تیار ہیں اور ہم اچھا کھیلیں گے اور فائنل جیتیں گے۔“
فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کرکٹ کے مظاہرے کی توقع ہے۔ شائقین کو دلچسپ مقابلے کا انتظار ہے، جبکہ دونوں ٹیمیں ٹائٹلجیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔
کرکٹ میچ ریاض کرکٹ کمیونٹی کے لئے ایک اہم موقع ہے اور امید کی جاتی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد اس تاریخی موقع پر موجود ہوگی۔