66
پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے آج مسلسل چوتھے روز کراچی میں 5 گھنٹے پریکٹس کی ۔ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باولنگاور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں فزیکل ٹریننگ بھی کی اور سٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نےپلیئرز کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔
کراچی میں منعقدہ چوتھے روز تربیتی کیمپ کے صبح اور سہ پہر 2 سیشن ہوئے۔ اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نےکھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔ انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا جبکہ ٹیم 10 جنوری کو کپتان کومل خان کی قیادتمیں براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی۔